ETV Bharat / state

بجنور: ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کی زد میں

اتر پردیش کے شہر بجنور میں کورونا وائرس کے مثبت کیس ملنے کا معاملہ نہیں تھم رہا ہے اور اب اس کی زد میں ایک ڈاکٹر بھی آ گیا۔

ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کی زد میں
ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کی زد میں
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 4:32 PM IST

ڈاکٹر کے کورونا وائرس کی زد میں آنے سے پولیس انتظامیہ نے پورے علاقے کو سیل کرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ قرار دیتے ہوئے اس کے اہل خانہ کے 6 افراد کو کوارنٹائن کر دیا ہے۔

ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کی زد میں، ویڈیو

بجنور کے چاند پور تھانہ علاقے کے کائستھان محلہ کے رہنے والے نجی ڈاکٹر کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت میں مزید مستعد ہو گیا ہے۔

متاثرہ ڈاکٹر پہلے اپنے گھر پر ہی کوارنٹائن تھے تا ہم کورونا وائرس کی علامت ملنے پر انہوں نے چاند پور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر کو چار روز قبل میرٹھ ہائیر سینٹر روانہ کردیا گیا،

وہیں ڈاکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ و جانچ میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ڈاکٹر کے علاقے سے ایک کلومیٹر دائرہ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور اس کے اہل خانہ اور دیگر افراد کی بھی جانچ میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ بجنور ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے جس کی تصدیق ایس ڈی ایم چاندپور گھنشیام ورما نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.