ETV Bharat / state

پولیس نے دہلی - غازی آباد کو جوڑنے والے لین سے پتھر ہٹایا

غازی پور باڈر کے نزدیک دہلی پولیس نے نیشنل ہائی وے 9 کی دہلی سے غازی آباد کو جوڑنے والی اہم لین سے پتھر کے بیریکیڈ ہٹا دیے ہیں۔ دہلی پولیس نے رات تقریباً 11 بجے یہ کاروائی کی ہے۔ دوسرے لین کی طرف کسان پانچ ماہ سے مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

barricades-removed-from-main-lane-of-nh-9-at-ghazipur-border-in-ghaziabad
دہلی پولیس نے دہلی غازی آباد کو جوڑنے والے لین سے پتھر ہٹایا
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 11:23 AM IST

دہلی پولیس نے نیشنل ہائی وے 9 کی دہلی سے غازی آباد کو جوڑنے والی اہم شاہراہ سے پتھر کے بیریکیڈ ہٹا دیے ہیں۔ دہلی پولیس نے رات قریب 11 بجے کرین سے ہائیوے پر بیریکیڈ سے پتھر ہٹانے کا کام کیا۔

بتا دیں کہ یہ لین 26 جنوری کے بعد سے بند تھا۔ اب لین کھلنے کے بعد اس کا استعمال ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے ہوگا۔ وہیں دوسری لین کھلنے کے بعد کسان تحریک پر کیا اثر پڑے گا، آئیے سمجھتے ہیں۔

اس سے پہلے قریب 1 ماہ قبل دہلی پولیس نے دہلی سے نیشنل ہائیوے 9- کو غازی آباد سے جوڑنے والے ایک لین کو کھول دیا تھا۔ جس کے بعد اس لین پر آمد و رفت اچھے طریقے سے چل رہا تھا۔ وہیں دہلی سے آنے والی اس دوسری لین کو ایمرجنسی گاڑیوں کے استعمال کے لیے ہی کھول دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے دہلی غازی آباد کو جوڑنے والے لین سے پتھر ہٹایا

قومی شاہراہ 9- کی دوسری لین کھلنے کے بعد کسانوں نے کہا کہ اس سے ان کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ کسان خود اس لین کو کھولنے کی مانگ کررہے تھے۔

کسانوں نے کہا کہ ان کا مقصد آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنا نہیں ہے، اس لئے سبھی متبادل راستے ان کی طرف سے کھولے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ غازی آباد سے دہلی جانے والی نیشنل ہائیوے 9- کی اہم لین کے علاوہ سروس لین پر کسان مرکزی سرکار کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف قریب 5 مہینے سے بیٹھے ہیں۔

کسانوں نے بتایا کہ رات میں اچانک جب دہلی پولیس کے بولڈوزر اور کرین تحریک والی جگہ پر پہنچی تو ایسا لگا کہ کسان تحریک کو ہٹادیا جائے گا، ایسا بالکل نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.