ETV Bharat / state

بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

author img

By

Published : May 4, 2019, 9:26 PM IST

بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) نے شہر کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا۔اس اجلاس میں ایسے تمام مکان مالکان کو طلب کیا گیا جو رہائش گاہوں کو تجارت کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

ایسے تمام مکانوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہوں نے مکان کا نقشہ منظور کرانے کے بعد تجارت کررہے ہیں۔
اس موقع پر انھیں ہدایت دی گئی کہ اپنی رہائش گاہوں پر تجارت کے لیے ازسر نو درخواست دیں ساتھ میں گھر کا پلان اور اسکی فیس جمع کرائیں۔

بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس
بی ڈی اے کی یہ کاروائی شہر میں ٹرافک پر کنٹرول کرنے اور پارکنگ کی جگہ بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔ایک تخمینہ کے مطابق بریلی میں تقریباً 80 سے 85 فیصد تک مکان ایسے ہیں، جہاں پارکنگ کی گنجائش ہے اور اسکے باوجود مکان مالکان نے پارکنگ کی جگہ نہیں چھوڑی ہے. اب نئے سرے سے کارروائی ہونے کے بعد پارکنگ کی جگہ فراہم کرنا ضروری ہے. لیکن 15 سے 20 فیصد مکان ہیں جہاں،نقشہ منظور ہونے کے برخلاف پارکنگ کے لے جگہ نہیں چھوڑی.اس موقع پر کہا گیا کہ نقشہ کے خلاف تعمیر شدہ حصہ کو اب مسمار کر دیا جائیگا۔.

Intro:بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) نے شہر کو جام سے نجات دلانے کے لیئے ایسے تمام مکانوں کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے رہائش مکان کا نقشہ پاس کرانے کے بعد اُس میں تجارتی کام کر رہے ہیں. ایسے تمام مکان مالکان کو ایک موقع دیا گیا ہے. نشاندہی کے بعد تقریباً 350 مکان مالکان کو نوٹس جاری کرکے مدعو کیا ہے کہ تمام شہری اپنے مکان کا پرانہ نقشہ جمع کرنے کے ساتھ اپنے تجارتی استعمال کی تحریری فریاد داخل کریں. نقشہ پر غور کرکے کچھ فیس جمع کرانے کے بعد نقشہ درست کر دیا جائیگا. شہریوں کی جانب سے نقشہ میں پارکنگ کے لیئے جگہ کا انتظام کرنا بھی یقینی کیا جانا لازمی ہوگا.

Body:بریلی شہر کی منصوبہ بند ترقی کے لیئے ضروری ہے کہ شہر کے پارکنگ مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہیئے. اس کے علاوہ ملٹی سٹوری مکانوں کی بڑھتی ہوئ تعداد پر خصوصی زور دیتے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ تعمیر یافتہ مکان میں آتشزدگی کی صورت اہل خانہ کے جان و مال کی لازمی حفاظت ہو سکے.

بریلی کے دائرے میں آنے والے ترقی پزیر یا ترقی یافتہ علاقوں
میں موجودہ اوقات میں غیر مجاز تعمیر شدہ مکانوں اور دکانوں کی نشاندہی کی گئ ہے، جنہوں نے بی ڈی اے میں رہائشی استعمال کے لیئے نقشہ منظور کرایا اور اس منظور نقشہ کی خلاف ورزی دوکان، روزگار، ہسپتال، نرسنگ ہوم، شو روم وغیرہ کو منظم کیا جا رہا ہے، تو انکی تخفیف کے کیئے بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی ایک خصوصی کیمپ 7 مئ سے 29 مئ تک منعقد کر رہا ہے. رہائش مکان میں کاروبار کرنے کے لیئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اس دوران دفتر کے دنوں میں کسی روز دفتر پہنچکر اپنا پرانہ نقشہ پیش کرنے کے ساتھ اپنے کاروبار کی بابت نئے نقشہ کی تحریری اپلیکیشن داخل کرکے ضروری فیس بھی جمع کریں.

شہر میں بی ڈی اے نے اپنے خفیہ سروے میں ایسے مکانوں کی شناخت کی ہے، جن میں رہائشی نقشہ منظور کرانے کے بعد اس میں تجارتی کام. ہو رہا ہے. ایسے مکانوں کی تعداد 350 سے زائد ہے. جن میں 50 سے زائد صرف رامپور گارڈن علاقے میں ہیں. ان مکانوں کا رہائشی نقشہ منظور کرانے. کے. بعد مکان مالکان خود بھی رہتے ہیں اور کچھ حصہ کو نگ سینٹر، شوروم، نرسنگ ہوم، ہسپتال، موبائل کمپنی کے آؤٹ لیٹ کو کرائے پر دے دیا ہے. بی ڈی اے کی سختی کا عالم یہ ہے کہ علیحدہ سروے میں بارات گھروں کا سروے پہلے ہی کرایا جا چکا ہے، جس کے تحت 146 بارات گھر بھی نشاندہی کیئے گئے ہیں، جنکا کوئ نقشہ منظور نہیں ہے. بی ڈی اے کا مقصد ہے کہ کسی بھی مکان یا کاروباری عمارت کے سامنے پارکنگ ہر صورت میں یقینی ہو، تاکہ سڑک پر چلنے والے کسی شہری کو کوئی دقت نہ ہو.

ایک تخمینہ کے مطابق بریلی میں تقریباً 80 سے 85 فیصد تک مکان ایسے ہیں، جہاں پارکنگ کی گنجائش ہے اور اسکے باوجود مکان مالکان نے پارکنگ کی جگہ نہیں چھوڑی ہے. اب نئے سرے سے کارروائی ہونے کے بعد پارکنگ کی جگہ چھوڑنے کے امکانات ہیں. لیکن تقریباً 15 سے 20 فیصد مکان ہے، جنہوں نے نقشہ منظور ہونے کے برخلاف پارکنگ کی کوئ جگہ نہیں چھوڑی ہے اور اب مکان میں پارکنگ کی گنجائش بھی نہیں بچی ہے. ایسے مکانوں میں نقشہ کے خلاف تعمیر شدہ حصہ کو مسمار کر دیا جائیگا.

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.