ETV Bharat / state

مختار انصاری ایمبولینس کیس میں مزید تین ملزمین کے نام شامل - مختار انصاری سمیت 10 ملزمان کے نام درج

مختار انصاری ایمبولینس کیس میں بارہ بنکی پولیس نے مزید تین ملزمان کے نام شامل کئے ہیں، بدھ کے روز گرفتار ملزم انگد یادو سے تفتیش کے بعد سامنے آنے والے نئے حقائق کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر میں مزید تین ملزمین کے نام شامل کردئے ہیں۔

mukhtar ansari
مختار انصاری
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:51 AM IST

مختار انصاری ایمبولینس کیس میں بارہ بنکی پولیس نے مزید تین ملزمین کے نام شامل کئے ہیں، جس کے بعد مختار انصاری سمیت 10 ملزمان کے نام درج کئے گئے ہیں، اس معاملہ میں مختار انصاری سمیت 5 ملزمین جیل میں قید ہیں۔ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے، جس میں دو ملزمان پر 25-25 ہزار روپئے کا انعام ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو ایمبولینس کیس کے سرخیوں میں آنے کے بعد پولیس نے کارروائی تیز کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک مختار انصاری سمیت 10 ملزمان کے نام سامنے آچکے ہیں۔ جس میں مختار سمیت 5 ملزمان فی الحال جیل میں ہیں۔ پولیس نے اس معاملہ میں مطلوب ملزم آنند یادو کو جیل بھیج دیا، آنند یادو پر 25 ہزار روپئے کا انعام تھا، انگد سے تفتیش کی بنیاد پر اس معاملہ میں مزید تین ملزمین کا نام شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کپتان یمنا پرساد کے مطابق اس معاملے میں بہت سے نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختار کے ساتھی اس ایمبولینس کو اسلحے کی خرید و فرخت کے لئے استعمال کرتے تھے، پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد اب اس معاملے میں مزید تین ملزمین کے نام سامنے آئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اس ایمبولینس کو غازی پور کے رہائشی سلیم اور سریندر شرما نامی دو ڈرائیور چلاتے تھے۔ ان کے علاوہ غازی پور کا رہائشی افروز اس ایمبولینس میں مختار انصاری کے ساتھ مسلسل رہتا تھا۔ تحقیقات میں ان تینوں کے نام سامنے آنے کے بعد ان تینوں ملزمین کے ناموں میں توسیع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.