کرانہ کے دکانداروں نے رمضان کے پیش نظر خاص انتظامات کئے ہیں۔ دکانیں چپس، پاپڑ، روح افزا اور افطار کی دیگر اشیا سے بھری پڑی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے سے مذکورہ تمام اشیاء کی فروخت میں مزید اضافہ نظر آیا ہے۔
بارہ بنکی میں بازاروں پر کووڈ 19 کا اثر نمایاں ہے لیکن مذکورہ تمام اشیا کی فروخت پر کوئی اثر نہیں ہے۔
افطار کے لیے استعمال ہونے والی تمام خوردنی اشیا کی فروخت میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک عبادتوں کے ساتھ ساتھ نیکیاں کمانے کا بھی مہینہ ہے۔ اس لیے کچھ دکاندار ایسے بھی ہیں جو اپنے کاروبار سے بھی نیکیاں کمانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع کرانہ دکاندار مایوس گونڈوی کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام روزہ داروں کو سستی اور مناسب قیمتوں پر افطار کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔
خاص کر وہ رمضان کی سب سے خاص اشیاء روح افزا کو بغیر منافع پر ہی فروخت کر رہے ہیں تاکہ روح افزا تمام روزہ داروں تک پہنچ سکے۔