ETV Bharat / state

بنارس گھاٹ کے فوٹو گرافرز معاشی تنگی سے پریشان - اترپردیش نیوز

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں متوسط طبقے کے کاروباریوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اب اَن لاک وَن کا دور شروع ہے۔ تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے گھاٹ کے فوٹو گرافر معاشی بحران کا شکار ہیں۔

فوٹو گرافر معاشی تنگی سے پریشان
فوٹو گرافر معاشی تنگی سے پریشان
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 7:15 PM IST

بنارس کے دشاشومتھ گھاٹ پر فوٹوگرافی کرنے والے اجے کمار چورسیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں فوٹو گرافی کا کاروبار بالکل بند ہو چکا تھا، اب جب تجارتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں، سبھی تجارتی کاروبار کھل گئے ہیں۔ عوام خرید و فروخت کر رہے ہیں لیکن فوٹوگرافر ابھی بھی معاشی بحران کے شکار ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں تقریباً دس ہزار روپے سود پر قرض لیا ہے اور سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے فوٹو گرافی کا کاروبار متاثر ہے، ایسے میں اب فکر لاحق ہے کہ یہ سود کا قرض کیسے ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل 500 سے 1000 تک کی کمائی کیا کرتے تھے لیکن اب 100 سے 200 تک کمائی کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مدھیہ پردیش، تلنگانہ کے سیاح فوٹو گرافی کراتے تھے لیکن اب کاروبار شدید متاثر ہے، ایسے میں گھاٹ کے سیکڑوں فوٹوگرافر فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.