بنارس کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن علاقے کے جانکی گھاٹ پر دریائے گنگا میں کشتی پلٹ گئی، اس حادثہ میں سات لوگوں کو محفوظ بچالیا گیا ہے جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تفتیش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج شام (اتوار) کو گھاٹوں پر سیر و تفریح کے لیے ایک کشتی میں تقریبا 9 افراد سوار ہوکر گنگا کے اس پار جارہے تھے، اسی دوران کچھ لوگوں نے چلتی کشتی میں سیلفی لینا شروع کردیا، سیلفی لینے کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی گنگا میں پلٹ گئی۔ اس دوران سات لوگوں کو بچالیا گیا ہے جبکہ دو لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔
فی الحال موقع پر راحت رسانی اور بچاؤ کا کام این ڈی آر ایف اور پولیس کر رہی ہے۔