یوپی کے خیر آباد میں نوسنتوست کے موقع پر خواتین کو جنسی زیادتی Rape کی دھمکی دینے والے مہنت بجرنگ منی کو بدھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں اس سے پہلے مہنت کی گرفتاری کو لے کر خواتین نے مظاہرہ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی مہنت کو عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ مہنت بجرنگ منی داس کو لکھنؤ پولیس نے 354A 509 Mu جرم نمبر 142/22 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ Bajrang Muni Das arrested by UP Police
سیتا پور ضلع کے خیرآباد میں واقع بڑی سنگت کے مہنت بجرنگ منی داس نے ایک متنازع بیان دیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں، وہ بھیڑ کے سامنے ایک خاص کمیونٹی کی خواتین اور بیٹیوں کی ریپ کرنے کی بات کر رہے تھے۔ یہ ویڈیو ٹویٹر پر کسی نے شیئر کی ہے۔ اس کے بعد معاملہ پولیس کے علم میں آیا جس کے بعد پولیس نے مہنت کے خلاف مقدمہ درج کر کے حرست میں لیا۔
وہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیتاپور پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اس معاملے میں تحقیقات اور ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ متعلقہ کے خلاف خیرآباد پولیس اسٹیشن میں قواعد کے مطابق مناسب دفعات کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دستیاب شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Sitapur Mahant Case: مسلم عورتوں کو اغوا کر کے ریپ کی دھمکی پر یوپی اقلیتی کمیشن سخت