ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا و دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے بیداری مہم - اردو نیوز اترپردیش

نوئیڈا میں کورونا اسٹرین کے کیسز کے بعد سے انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ انتظامی سطح پر اس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں محکمہ کے افسران مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر بیداری پروگرام انجام دے رہے ہیں۔

awareness campaign for new corona strain in noida
کورونا و دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے بیداری مہم
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 4:51 PM IST

خاص کر دیہی علاقوں میں لوگوں کو باخبر رہنے اور احتیاط برتنے کی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ضلع پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کے محکمہ صفائی کی ٹیم کے ذریعہ بلاک دادری کے تحت شاہ پور خورد گاؤں میں منادی کے ذریعے پورے گاؤں میں وسیع تشہیر اور بیداری عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں یہ پروگرام باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے اور دیہی عوام کو بیدار کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں مفت ملے گی کورونا ویکسین

غورطلب ہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم سرکاروں کے لیے باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔ وہیں 8 دسمبر کے بعد سے برطانیہ سے 1600 افراد اتر پردیش پہنچے ہیں۔ ان میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی نئی قسم پائی گئی ہے۔ یو پی کے محکمہء صحت نے اس حوالے سے سختی برتتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اگر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہے تو انہیں گھریلو قرنطینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.