ETV Bharat / state

Eid Milad-un-Nabi 2022 ربیع الاول کے موقع پر لکھنو کی ٹیلے والی مسجد کا شاندار منظر - لکھنؤ خبر

کنوینر مولانا سید واصف حسن واعظی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ کہ لکھنو کی ٹیلے والی مسجد تقریبا 100 برس سے زائد قدیم ہے۔ یہاں برسوں سے ربیع الاول کے موقع پر روشنی اور قمقموں سے سجایا جاتا ہے اور 11 ربیع الاول کی شب میں جشن چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر شہر کے دور دراز علاقوں سے عوام کا جم غفیر ہوتا ہے۔ Celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Lucknow

مسجد کا
مسجد
author img

By

Published : Oct 9, 2022, 8:12 AM IST

لکھنؤ: نبی آخری الزماں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے لکھنؤ شہر میں متعدد جلوس اور پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ٹیلے والی مسجد میں ایک دن قبل ہی جشن چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے، مسجد کے احاطے کو قمقموں اور روشنیوں سے خاص طور پر سجایا گیاہے۔Celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Lucknow

مسجد کا شاندار منظر

اس موقع پر پروگرام کے کنوینر مولانا سید واصف حسن واعظی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ کہ لکھنو کی ٹیلے والی مسجد تقریبا 100 برس سے زائد قدیم ہے، یہاں برسوں سے ربیع الاول کے موقع پر روشنی اور قمقموں سے سجایا جاتا ہے، اور 11 ربیع الاول کی شب میں جشن چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر شہر کے دور دراز علاقوں سے عوام کا جم غفیر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احاطے میں موجود مزار کے گنبد اور مسجد کو خاص قسم کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، جو کہ قابل دید ہے، بارہ ربیع الاول کو جلسہ سیرت النبیﷺ اور نعتیہ مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں علماء اور شعراء اپنا کلام پیش کر عوام کو اللہ کے رسول کی سیرت کے حوالے سے اہم پیغام دیں گے۔

مزید پڑھیں:Teele Wali Masjid ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر روشنی سے مسجد کو اس لیے سجایا جاتا ہے کیونکہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی خوشی اور عوام اس دلکش اور پر فریب نظاروں سے متاثر ہو کر اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ ربیع الاول کو بہت ہی بڑے پیمانے پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم عوام کو بتایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.