اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلم خواتین مخالفModi against Muslim women بتایا۔
اسدالدین نے اویسی نے بلی بائی ایپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاں کہ سوشل سائٹ پر ہمارے 100 سے زائد مسلم بیٹیوں۔ بہنوں کی نلامی کے لیے ٹرینڈ چلایا گیا لیکن وزیراعظم جو تین طلاق کے مسئلے پر کہتے تھے کہ میں مسلم خواتین کا ہمدرد ہو وہ اس معاملے پر آج تک ایک لفظ نہیں بولے یہی ان کی ہمدردی ہے۔
AIMIM Rally in Meerut: میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ریلی
واضح رہے کہ اسدالدین اویسی اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش مرادآباد میں منعقد ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے جم کر تمام سیاسی پارٹیوں کو کوسا۔