ETV Bharat / state

مظفر نگر میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری - ضلع انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مظفر نگر میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دی ہے۔

مظفر نگر میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری

author img

By

Published : May 18, 2021, 8:31 AM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ضلع انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مظفرنگر پہنچے۔

اس دوران انہوں نے مظفر نگر میں قائم کووڈ کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا۔

وہیں ضلع کلکٹریٹ میں واقع آڈیٹوریم روم میں بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔ یوگی آتیہ ناتھ مظفر نگر کو 6 آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دی۔

مظفر نگر میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ پورا ملک معزز وزیراعظم کی قیادت میں کورونا وبا سے لڑ رہا ہے۔ کورونا وبا کی پہلی لہر کا موثر انداز میں سامنا کرنے کے بعد دوسری لہر پر مرکزی اور ریاستی حکومت نے مؤثر انداز میں کام کیا ہے آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی آبادی اترپردیش کی ہے۔

اس کے باوجود اس کورونا وبا میں ہم مضبوطی کے ساتھ لڑے ہیں۔ کورونا کی اس سیکنڈ ویو میں مئی کے دوسرے ہفتے میں ایک لاکھ سے زائد کیسز موصول ہوئے تھے اور تمام لوگوں نے اس مشکل صورتحال کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والی ریاست ہے اور مسلسل اس کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

موجودہ صورتحال میں ہمارا ریکوری ریٹ 90 فیصد ہے۔ ہم لوگوں کو اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب ویکسین دے چکے ہیں۔ کورونا وبا کی سیکنڈ ویو میں انفیکشن بہت زیادہ پھیلنے کی وجہ سے آکسیجن کی کافی ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی۔ کچھ لوگوں کی غلط فہمی کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا کردیا تھا، لیکن اب صورت حال پوری طرح سے قابو میں ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن کو باہر سے منگوانا پڑا جس کے لیے آکسیجن ایکسپریس چلائی گئی۔

ریاست کے اندر تین سو سے زیادہ آکسیجن پلانٹس لگانے کا عمل آگے بڑھایا ہے۔

دیہی علاقوں میں کورونا کیسز کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت اس کے لیے پوری طرح سے چوکس ہے۔

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ بلیک فنگس کو لے کر کچھ معاملے ریاست میں سامنے آئے ہیں اس کے علاج کے لیے لئے بندوبست کیے جا رہے ہیں۔

پوری ریاست میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ اگر کسی افراد کو کوئی ایسی بیماری پائی جاتی ہے تو اس کے لئے الگ الگ وارڈ میں ان کا فری علاج کیا جائے، جس سے کہ ہر شخص کی جان کو بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.