مولانا خالد رشید فرہنگی محلی Maulana Khalid Rasheed Farangi Mahli نے کہا کہ سیاسی وابستگی، ذات اور مذہب کے بجائے ملک کی ترقی کےلیے ہونی چاہئے اور انتخابات میں ترقی، روزگار و دیگر مسائل کے حل کےلیے ووٹ دینا چاہئے۔
اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کے ہر شہری کا دل قومیت کے جذبہ سے سرشار ہے اور اپنی زندگی قومیت کی روح ک ساتھ گذاررہا ہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Farm Laws: مولانا ارشد مدنی کا زرعی قوانین کی طرح سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اس کےلیے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وقت رہتے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرالیں اور ووٹر کارڈ ضرور بنوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ ترقی کےلیے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مہنگائی، بیروزگاری اور ترقی پر بحث ہونی چاہئے۔ انہوں نے مذہب کو سیاست سے جوڑنے کی مذمت کی۔