مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ڈی پی جی ایس اسکول میں سالانہ فیسٹیول بعنوان 'سپنوں کی دنیا' تھا۔ اسکول کے بچوں نے سپنوں کی دنیا کے عنوان پر اپنے پروگرام دنیا پیش کیے۔ DPS School Moradabad Organise Annual Function in Uttar Pradesh
اسکول کے بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرام میں بچوں نے تفریحی پروگرام پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پروگرام کے ذریعہ یہ پیغام دیا گیا کہ خوابوں کی دنیا حقیقت کی دنیا سے مختلف ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر ونگ کمانڈر منصور صدیقی نے کہا کہ اسکول کے سالانہ فیسٹیول پروگرام میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ خوابوں کی دنیا حقیقت کی دنیا سے بہت مختلف ہے۔ اگر ہمارے پاس اپنی زندگی میں آگے بڑھنا ہے اور اگر ہم ترقی کی معراج پر پہنچنا چاہتے ہیں تو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا، محض خواب دیکھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں؛Aligarh Muslim University دینی و عصری علوم کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ضرورت، ڈاکٹر راحت ابرار
منصور صدیقی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی دنیا حقیقت کی دنیا سے یکسر مختلف ہے۔ صرف خواب دیکھ کر زندگی کامیاب نہیں ہو سکتے، لیکن خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے زندگی میں محنت کر کے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ اس موقعے پر اسکول کے بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں اسکول کے بچوں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ DPS School Moradabad Organise Annual Function In Uttarpradesh