ETV Bharat / state

راکیش ٹکیت کے بیان سے برہمن سماج میں ناراضگی - urdu news

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کی جانب سے برہمن سماج پر بیان بازی کئے جانے سے برہمن سماج ناراض ہے۔ اس کے پیش نظر آج برہمن سماج کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے راکیش ٹکیت سے اپنی غلط بیان بازی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راکیش ٹکیت کے بیان سے برہمن سماج میں ناراضگی

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 9:13 PM IST

سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں جاری کسان تحریک کے دوران بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان کی جانب سے برہمن سماج پر بیان بازی کئے جانے سے برہمن سماج ناراض ہے۔

اسی ضمن میں آج برہمن سماج کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں راکیش ٹکیت سے اپنی غلط بیان بازی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دروان برہمن سماج کے لوگوں کا کہنا ہے کہ برہمن سماج مندروں میں نوکری کے طور پرکام کرتا ہے نہ کہ مندروں کا مالک بنا بیٹھا ہے۔ ملک کے اندر ہر ایک مندر سے حکومت کو ٹیکس جاتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو آزاد کرانے میں برہمنوں کا اہم کردار رہا ہے، برہمن سماج نے ہر ایک طبقےکو ساتھ لے کر چلنے کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

'کسان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں'

برہمن سماج کے لوگوں نے کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیت سے برہمن سماج کے خلاف کئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیت برہمن سماج سے معافی نہیں مانگیں گے تو ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ برہمن سماج اگر پوجا پاٹ کرتا ہے تو وہ ”پنڈدان“ بھی کرنا جانتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.