آنگن واڑی کرمچاری یونین کی جانب سے مرادآباد کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔

اس میمورنڈم میں'آنگن واڑی کرمچاری یونین' کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ آنگن واڑی ملازموں کو آیوشمان گولڈن کارڈ بنوانے اور راشن کارڈ کی تصدیق کے لیے گھر گھر جانا ہے۔

جن کے راشن کارڈ نہیں بنے ہیں ان کو تلاش کیا جاتا ہے، اور ان راشن کارڈ بنوانے میں مدد دی جاتی ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ سمنگلا کنیا یوجنا کے فارم بھی بھرنے ہوتے ہیں اور وٹامن اے کے پروگرام کے لئے بھی کام کرایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بلند شہر کی نابالغ لڑکی کا اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی
آنگن واڑی کرمچاری یونین کی ضلع صدر چمن آرا نے کہا کہ آنگن واڑی ملازموں سے اتنا کام لیا جاتا ہے، ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے اپنے پاس سے رکشا کرایہ اور تمام کاغذات کی فوٹو اسٹیٹ بھی اپنی رقم سے ادا کرنی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے عوض انہیں کچھ نہیں دیا جاتا ہے۔ اور انہیں معاوضے کے طور پر صرف 5500 روپیہ ماہانہ دیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس لیے آنگن واڑی کرمچاری یونین کا مطالبہ ہے کہ زیادہ کام لیے جانے پر زیادہ پیسے دیے جائیں، تاکہ ان کی بنیادی ضرورتیں بھی پوری ہوسکیں۔