کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود کے انتقال پر مغربی اترپردیش میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھی رہنما اور سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد ان کو خراج عقیدت پیش کر ان کو یاد کر رہے ہیں۔
مغربی اترپردیش کے اضلاع میں اپنا کردار بلند کرنے والے اور سبھی مذہب و ملت کے لیے کام کرنے والے سیاسی رہنما قاضی رشید مسعود کے انتقال پر ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی ان کے انتقال پر سیاسی گلیاروں میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

قاضی رشید مسعود کی شخصیت کو بیان کرتے ہوئے ان کے ساتھی رہنما بتاتے ہیں کہ وہ قوم کے رہنما تھے۔ ان کے جانے سے مغربی اترپردیش میں کسی اپنے کا سر پر سیاسی رہنما کا سایا نہ رہنے جیسا ہے۔ ان کی قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

متعدد بار رکن پارلیمان رہے قاضی رشید مسعود کے انتقال سے جہاں سیاسی جماعتوں کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔ وہیں، سیاست سے دور رہنے والے افراد بھی ان کو یاد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلا کو کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔