علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خان کی کتاب "اسباب بغاوت ہند" 1857 کا اے ایم یو کے ماڈرن انڈین لینگویجز شعبہ کے ریسرچ اسکالر دیا سنگھ پنجابی AMU research scholar Daya Singh Punjabi نے پنجابی زبان میں ترجمہ کیا، جس کا اجراء اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک خصوصی تقریب میں کیا۔

'اسباب بغاوت ہند' Asbab-e-Baghawat-e Hind کتاب کے سلسلہ میں کتاب کے مترجم دیا سنگھ پنجابی نے کہا "میں نے اس کتاب کا ترجمہ پنجابی قارئین کو برطانوی پالیسیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے کیا ہے، جن کی وجہ سے بغاوت ہوئی تھی۔ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی وجوہات کو سرسید نے واضح انداز میں قلمبند کیا تھا۔ بانی درس گاہ سر سید احمد خان کی کتاب "اسباب بغاوت ہند" 1857 کی بغاوت/جنگ آزادی کی وجوہات کو جس طریقے سے راست انداز میں بیان کرتی ہے شاید ہی دیگر کتاب کرتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: Book Launch On Hindutva: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں 'ہندوتوا' پر مبنی کتاب کا اجراء
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "امید ہے کہ اسباب بغاوت ہند کا ترجمہ پنجابی قارئین کے لئے نہ صرف بغاوت کے پس پردہ ثقافتی اور سماجی و اقتصادی پہلوؤں کی سمجھنے میں مددگار ہوگا بلکہ سرسید کے وژن اور عقلیت پسند فکر کو بھی سمجھنے میں مدد ملے گی، جنہوں نے ہندوستان میں تعلیم کو ایک نئی سمت دی"۔ واضح رہے کہ کتابوں اور رسائل کے اجرے کی خصوصی تقریب میں وائس چانسلر نے مندرجہ ذیل کتابوں اور رسائل کا بھی اجراء کیا۔ Book Launch Ceremony in AMU
1- پروفیسر عبید اللہ فہد کی انگریزی کتاب "قرآنک نیریٹیو آف ملٹی کلچر لزم"۔
2- پروفیسر محمد یاسین مظہر صدیقی کی حیات و خدمات پر مبنی مجلہ علوم اسلامیہ کے خصوصی شمارہ،
3۔ ڈاکٹر عرفان علی کی مرتب کردہ کتاب "کمپیوٹیشنل ماڈلنگ ان انڈسٹری"
4۔ پروفیسر سیما صغیر کی حیات و خدمات پر مبنی جریدے "سیما"۔
5۔ ڈاکٹر اسعد فیصل فاروقی کی تصنیف "علی گڑھ اینڈ پروپیگشن آف سائنس۔