ETV Bharat / state

Silent Protest March in AMU اے ایم یو طلباء کا خاموش احتجاجی مارچ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے چھ اگست 2022 کی شب میں ہوئی فائرنگ Firing in Aligarh Muslim University میں بے گناہ طلبا کے نام مقدمات میں شامل کیے جانے کے خلاف خاموش احتجاجی مارچ نکال کر علی گڑھ انتظامیہ کے نام ایک میمورنڈم دیا اور بے گناہ طلبا کا نام واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ Silent Protest March in AMU

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:01 PM IST

Silent Protest March in AMU
اے ایم یو طلباء کا خاموش احتجاجی مارچ

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے اے ایم یو کے بے گناہ طلباء کے نام مقدمات میں شامل کئے جانے کے خلاف سر سید ہال سے باب سید تک ایک خاموش احتجاجی مارچ نکالا۔ طلباء نے احتجاج کے دوران ہاتھوں میں زید شیروانی کی حمایت اور بے گناہی کے پوسٹرز اور بینرز لے رکھے تھے۔ یونیورسٹی باب سید پر پہنچ کر طلباء نے ایک میمورنڈم علی گڑھ انتظامیہ کے نام دیا، جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ 6 اگست کو ہوئے طلباء پر فائرنگ میں بے گناہ طلبہ کے نام مقدمات میں سے فورا واپس لئے جائے۔ Silent Protest March in AMU

اے ایم یو طلباء کا خاموش احتجاجی مارچ

فائرنگ کے خلاف درج مقدمہ میں نامزد اے ایم یو طلباء رہنما زید شیروانی نے بتایا کہ فائرنگ کے معاملے میں بے گناہ طلباء کے بھی نام درج کروائے گئے ہیں، اسی لئے ہماری اے ایم یو اور علی گڑھ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ طلباء کی موبائل رکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کریں، اس کے بعد جو بھی گناہ گار ہو، اس کو سخت سے سخت سزا سنائی جائے، چاہیں وہ میں ہوں یا کوئی دیگر طلباء۔ زید شیروانی نے مزید بتایا کہ سابق طلباء کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسی لئے ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے نام واپس لئے جائے اور جب تک نام واپس نہیں لئے جائیں گے ہم جمہوری طریقہ سے احتجاج کرتے رہیں گے۔ Silent Protest March in AMU

وہیں اڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) سدھیر کمار نے طلباء سے میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ اے ایم یو کیمپس میں 6 اگست کو فائرنگ ہوئی تھی، جس میں دونوں ہی گروپ کی جانب سے ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ ابھی جانچ چل رہی ہے۔ ایک گروپ کا کہنا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمارا نام مقدمہ میں سے نکالا جائے۔ اسی سے متعلق ایک میمورنڈم ایس اسی پی کے نام دیا گیا ہے۔ Silent Protest March in AMU

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Zaid Pathan's Arrest in AMU اے ایم یو طلباء کا زید پٹھان کی گرفتاری کے خلاف مارچ

واضح رہے کہ اے ایم یو کیمپس میں آرٹس فیکلٹی ڈین دفتر کے باہر ایک طالب علم کو اغوا کرنے کے دوران فائرنگ Firing in Aligarh Muslim University ہوئی تھی، جس کے بعد اسی روز دیر رات تقریبا ایک بجے اے ایم یو باب صدی کے باہر چونگی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس میں تین طلباء زخمی ہوئے تھے۔ تینوں کے پیروں پر گولیاں لگی۔ فائرنگ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔ جس میں زید شیروانی کے مطابق بے گناہ طلباء کے نام مقدمہ میں نام درج کروائے گئے ہیں، جس کو واپس لیا جائے۔ Silent Protest March in AMU

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.