ETV Bharat / state

اے ایم یو کے طلبا کی گاندھی گیری، روزے رکھے اور پولیس اہلکاروں کو افطار کرایا - علی گڑھ پولیس

انیل سمانیہ سی او سول لائن نے کہا کہ طلبا کی دعوت پر ہم سبھی لوگ افطار میں شریک ہوئے اور طلبہ کے ساتھ افطار کیا ہمیں بہت اچھا لگا، جس کے لئے ہم یونیورسٹی طلبہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

اے ایم یو کے طلبا کی گاندھی گیری
اے ایم یو کے طلبا کی گاندھی گیری
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 11:56 PM IST

Updated : Dec 28, 2019, 7:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے آج نماز جمعہ کے بعد سی اے اے اور این آر سی کی خلاف احتجاج میں ہلاک ہوئے سبھی لوگوں کی مغفرت اور ملک میں امن و امان کے لئے قرآن خوانی اور روزے کا اہتمام کیا ساتھ ہی باب سید کے قریب افطار کا انتظام کیا جس میں طلبا نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دی۔

اے ایم یو کے طلبا کی گاندھی گیری،

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا کہ آج ہم نے نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کی اور باب سید کے قریب افطار بھی کیا، جس میں ہم نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دی۔ اس قرآن خوانی، روزہ اور افطار کا مقصد سی اے اے اور این ار سی کے خلاف احتجاج میں ہلاک ہوئے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

انیل سمانیہ سی او (سول لائن) نے کہا کہ آج یونیورسٹی طلبہ نے ہمیں بلایا اور کہا آپ ہمارے ساتھ افطار میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کی دعوت پر ہم سبھی لوگ افطار میں شریک ہوئے اور طلبہ کے ساتھ افطار کیا ہمیں بہت اچھا لگا، جس کے لئے ہم یونیورسٹی طلبہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

Intro:اے ایم یو طلبہ کا روزہ، قرآن خوانی اور افطار۔ سی اے اے اور این ار سی کے احتجاج میں شہیدوں کے لیے مغفرت کی دعا۔

Body:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے آج جمعہ کی نماز کے  بعد سی اے اے اور این آر سی کی خلاف احتجاج میں شہید ہوئے سبھی لوگوں کی مغفرت اور ملک میں امن و امان کے لئے مہمان خانہ نمبر3 میں قرآن خوانی کی روزہ رکھا اور باب سید کے قریب روزہ افطار علی گڑھ پولیس کے ساتھ کیا.

اے ایم یو طلبا نے آج سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج میں ملک بھر میں شہید ہوئے لوگوں کی مغفرت کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی اور باب سیر کے قریب افطار کیا اور ملک میں امن وامان کے لیے بھی خصوصی دعا کی جس نے طلبہ نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دیں۔

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا کہ آج ہم نے جمعہ کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی اور باب سید کے قریب افطار بھی کیا۔ جس میں ہم نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دی۔ اس قرآن خوانی روزہ اور افطار کے مقصد سی اے اے اور این ار سی کے خلاف احتجاج میں شہید ہوئے تمام
تقریبا 26 لوگوں کی مغفرت اور ان کے لیے دعا بھی کی۔ اور ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سی اے اے اور این ار سی کو واپس لے۔ جو بھی حکومت اور ہمارے  بیچ نااتفاقیاں ہیں اس کو ختم کریں۔ جس طریقے سے احتجاج کے دوران طلبہ شدید زخمی ہوئے دو طلبا کے ہاتھ بھی گئے اور پولیس کے لوگ بھی زخمی ہوئے۔ اب ان سب کو ختم کرکے ملک میں امن و امان قائم کریں۔ ہم لوگ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ اپنے دشمن کے ساتھ بھی اچھے سے پیش آئے۔

انیل سمانیہ سی او (سول لائن) نے کہا کہ آج یونیورسٹی طلبہ نے ہمیں بلایا اور کہا آپ ہمارے ساتھ افطار میں شریک ہو ہم سبھی لوگ افطار میں شریک ہوئے اور طلبہ کے ساتھ افطار کیا ہمیں بہت اچھا لگا۔ جس کے لئے ہم یونیورسٹی طلبہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

۱۔ بائٹ۔۔۔۔۔۔۔فیض الحسن۔۔۔۔۔سابق صدر۔۔۔۔ طلبہ یونین اے ایم یو۔

۲۔ بائٹ۔۔۔۔۔۔ انیل سمانیہ۔۔۔۔۔ سی او (سول لائن) علی گڑھ۔

Conclusion:
Last Updated : Dec 28, 2019, 7:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.