ETV Bharat / state

اے ایم یو میں طلبہ کا ابو عاصم اعظمی سے کئی سوالات - ملک کی سیاسی جماعتیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کر رہی ہیں

سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پہنچے جہاں طلبا نے ان سے کئی سوالات کئے، لیکن ابو عاصم اعظمی طلبا کو جواب دینے سے پرہیز کرتے نظر آئے، یہ ویڈیو شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی۔

اے ایم یو میں طلبہ کا ابو عاصم اعظمی سے کئی سوالات

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 1:27 PM IST

مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پہنچے جہاں کے طلبہ نے ان سے کئی سوالات کئے، لیکن ابو عاصم اعظمی طلبا کو مطمئن بخش جواب دینے سے پرہیز کرتے نظر آئے، یہ ویڈیو شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) یقینا عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ ہے لیکن وقتا فوقتا اور خاص کرکے انتخابات سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سیاست کا اکھاڑہ بن جاتا ہے۔ ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں جو اپنے آپ کو سیکولر کہتی ہیں ان کے لیڈران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا استعمال کرکے مسلمانوں کا ہمدرد بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔

2020 کے اسمبلی انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے ملک کی سیاسی جماعتیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کر رہی ہیں۔ کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئے تو وہی کچھ روز قبل ہی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے قریب موجود ایک ہوٹل میں رات کے اندھیرے میں رکے جہاں پر اے ایم یو طلبہ سمیت موجودہ و ریٹائرڈ اساتذہ نے ان سے ملاقات کی۔ تو وہی آج مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن، سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابوعاصم اعظمی بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جامع مسجد میں موجود سرسید احمد خان کی قبر پر گئے جہاں پر طلبہ کے سوالات کا جواب دینے سے پرہیز کرتے بھاگتے نظر آئے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو
اس سلسلے میں اے ایم یو کے طالب علم یاسر نے بتایا کہ جب ہم نے ابو عاصم اعظمی سے انتخابات سے قبل کئے گئے مسلمانوں سے مسلم ریزرویشن سے متعلق گورکھپور اور مظفرنگر دنگے سے متعلق سوالات پوچھے تو انہوں نے ہمارے سوالات کے جواب دئے بغیر کار کا شیشہ چڑھا کر چلے گئے۔یاسر نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو سیکولر کہنے والی سیاسی جماعتیں ہمارے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے، صرف انتخابات سے قبل ہی مسلمانوں کی یاد آتی ہے، انتخابات کے بعد مسلمان اور مسلمانوں سے کیے گئے وعدے بھول جاتے ہیں۔اے ایم یو کے طالب علم ریحان کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو ابا جان کہنے والے ملائم سنگھ یادو اور ان کے صاحبزادے اکھلیش یادو دونوں نے ہی آر ایس ایس کی خاکی چڈی پہنی ہوئی ہے اور بی جے پی کے خلاف انتخابات لڑنے کی بات کرتے ہیں۔اے ایم یو طالب علم محمد وارث نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مسلمانوں کے بڑے رہنما اعظم خان کی رہائی کے لئے سماج وادی پارٹی یا خود اکھلیش یادو نے کتنی مرتبہ احتجاج کیا اور اب جب اعظم خان جیل میں ہیں تو سماجوادی پارٹی ریاست اتر پردیس میں مسلمانوں کے رہنما کے طور پر ابو عاصم اعظمی کو پیش کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.