ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University:اے ایم یو طلبہ کی امدادی مہم

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ نے ظلم اور تشدد کے شکار مظلومین کے لئے امدادی مہم کا اہتمام شمشاد مارکیٹ آفتاب ہال کے قریب کیا ہے۔ AMU Students Committed to Helping the Homeless

author img

By

Published : May 1, 2022, 10:49 AM IST

امدادی مہم
امدادی مہم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ ہمیشہ ظلم اور تشدد کے شکار کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں، چاہے وہ ماب لنچنگ کے اہلخانہ کی مدد ہو، زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین ہو یا یہ فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین ہو ں،یا یتیم بچوں کی مفت تعلیم ہو سب کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ AMU Students Committed to Helping the Homeless

امدادی مہم

ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جارہی نفرت کے دوران پیش آئے واقعات میں بے غریب اور مزدوروں کی مدد کے لیے یہ طلبہ نے شمشاد مارکیٹ گیٹ پر آفتاب ہال کے قریب ایک امدادی مہم کے تحت کیمپ لگایا ہے، جس میں لوگ مالی امداد کے ساتھ دیگر ضروری چیزیں جیسے کپڑے وغیرہ عطیہ کر رہے ہیں۔

امدادی مہم کے رکن اے ایم یو طالب علم ندیم اختر نے بتایا کہ ملک کے مختلف مقامات جیسے دہلی کی جہانگیر پوری علاقہ، راجستھان وغیرہ جہاں پر بھی ہنگامہ ہوا اور مسلمانوں کے گھر کو اجاڑا گیا، مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا،ان کے مکانات پر بلڈوزر چلائے گئے، ان کی دکانیں توڑی گئی،ان کے آشیانے چھین کر رمضان کے مہینے میں پریشان کیا گیا۔

رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور جلد ہی عید بھی آنے والی ہے تو ہم نے اس چیز کی ضرورت سمجھیں کہ جن لوگوں سے گھر چھین لیا گیا،دوکانیں چھین لی گئیں،اس لیے ان کی مدد کے لیے ہم نے یہ امدادی مہم شروع کی ہوئی ہے۔

امدادی مہم کے کارکنان نے بتایا اس مہم میں جتنی بھی رقم اور مختلف اشیاء جمع ہو جائیں گی اس کے بعد ہم خود دہلی کے جانگیر پوری علاقے سمیت دیگر مقامات پر جاکر متاثرین کو مدد فراہم کریں گےڈ ان کو ضروریات کی چیز خرید کر دیں گے اور جو بھی ممکن مدد ہو سکتی ہے ہم کرینگے اسی مقصد سے ہم لوگوں نے یہ امدادی مہم شروع کی ہوئی ہے۔

عطیہ کرنے والے اے ایم یو کے ہی طالب علم سہیل خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیک اور اچھا کام ہے۔ اتنی گرمی میں روزہ رکھ کر اس طرح کا کیمپ لگا کر ضرورت مند غریب محتاج کی مدد کرنا یقینا ثواب کا کام ہے۔
مزید پڑھیں:AMU Students protest: مسلمانوں کے تئیں پھیلائی جا رہی نفرت کے خلاف اے ایم یو میں احتجاج

طلبہ نے اپیل کی ہے کہ کیمپ پر آکر زیادہ سے زیادہ افراد اپنی حیثیت کے مطابق عطیہ کریں تاکہ ہم ضرورت مندوں تک عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ضروریات کی چیزیں دستیاب کرا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.