اے ایم کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم نے تعلیمی سال 2020 -21 میں تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند طلباء و طالبات اپنی درخواستیں 25 اگست تک جمع کر سکتے۔
اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے بتایا کہ جو طلبہ و طالبات بارہویں جماعت (آرٹس وکامرس)، بی ایس سی (کمپیوٹر سائنس)، بی کام، بی اے، ایم اے، اور ایم کام کر رہے ہیں وہ نئے تعلیمی سال میں تعلیم جاری رکھنے کے سلسلے میں اپنی درخواست 25 اگست 2020 تک جمع کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اے ایم یو نے جمعہ کے روز دسویں اور بارہویں جماعت کے باقی امتحانات کو منسوخ کردیے تھے۔یہ فیصلہ کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد لیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔