علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے ایک سابق طالبہ ڈاکٹر ہاشمہ حسن نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا NASA کے خلائی مشن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
لکھنؤ میں پیدا ہونے والی اے ایم یو کی سابق طالبہ ڈاکٹر ہاشمہ حسن نے 1968 سے 1973 کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University میں نیوکلیئر فزکس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔
ڈاکٹر ہاشم حسن حالیہ میں 'جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ' کی ڈپٹی پروگرام کے سائنسداں اور ٹیم کا حصہ تھیں، اور اسی ٹیم نے ناسا کے حالیہ خلائی مشن اور دنیا کے اب تک کے سب سے طاقتور اور بڑے ٹیلی سکوپ کی لانچنگ James Webb Space Telescope launched میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس ٹیلی اسکوپ کو گزشتہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر فرنچ گیانا میں یوروپی اسپیس پورٹ کورو سے لانچ James Webb Space Telescope launched کیا گیا۔ جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ خلا میں نصب ہوگا اور اس کا مشن پانچ سے پندرہ سال تک وسیع ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو میں ڈاکٹر ہاشم حسن نے طالب علمی کے دور میں بھر پور علمی استفادہ کیا چنانچہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں نیوکلیئر فزکس میں اعلی تعلیم کے لئے ایک باوقار اسکالرشپ حاصل کی تھی، انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ ممبئی کا رخ کیا اور امریکہ جانے سے قبل ممبئی کے بھا بھا اٹامک ریسرچ سنٹر میں کام کیا۔
ڈاکٹر ہاشمہ حسن ایک درجن سے زائد خلائی مشینوں کو تیار کرنے میں شامل رہی ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار رہی ہیں کہ ہر پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو جو ناسا کے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق ہو۔ وہ ایسٹرو فزکس کے لیے ایجوکیشن و کمیونیکیشن رہنما اور اسٹرو فزکس ایڈوائزری کمیٹی کی ایگزیکٹو سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔