ETV Bharat / state

بارہ بنکی : حکومتی احکامات کے مطابق ہوئی جمعتہ الوداع کی نماز - حکومتی احکامات کے مطابق ہوئی جمعتہ الوداع کی نماز

ضلع بارہ بنکی کے تمام اعلیٰ افسران نماز کے اوقات تک مساجد اور اس کے آس پاس گشت کرتے رہے اور مساجد منتظمین سے گفتگو کرکے ان سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی۔ شہر کی تمام مساجد میں صرف پانچ افراد کی ہی باجماعت نماز ہوئی۔

حکومتی احکامات کے مطابق ہوئی جمعتہ الوداع کی نماز

author img

By

Published : May 7, 2021, 4:57 PM IST

Updated : May 7, 2021, 5:14 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں عالمی مہلک وبا کووڈ-19 کے باعث رواں برس بھی جمعتہ الوداع کی نماز حکومتی احکامات کے مطابق ہی ادا کی گئی۔ شہر کی تمام مساجد میں صرف پانچ افراد کی ہی باجماعت نماز ہوئی۔اس کی وجہ سے باجماعت الوداع کی نماز ادا نہ کرنے والے مایوس نظر آئے۔ دوسری جانب حکومتی گائیڈلائین کی خلاف ورزی نہ ہو اس کے لئے انتظامیہ اور پولیس مکمل طور سے مستعد نظر آئی۔

حکومتی احکامات کے مطابق ہوئی جمعتہ الوداع کی نماز
ضلع بارہ بنکی کے تمام اعلیٰ افسران نماز کے اوقات تک مساجد اور اس کے آس پاس گشت کرتے رہے اور مساجد منتظمین سے گفتگو کرکے ان سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ شہر کی تمام مساجد پر ظہر کے وقت تک خصوصی طور پر پولیس اہلکار تعینات رہے، جو مسجد میں نماز ادا کرنے آ رہے لوگوں سے گھر جانے کی اپیل کرتے رہے۔

اس سلسلے میں جامع مسجد کے متولی عمیر قدوائی نے کورونا کی وجہ سے مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس آخری جمعہ میں جہاں رونقیں نظر آتی تھی آج وہاں صرف پانچ لوگوں کو ہی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔عام مسلمانوں کو اس کی دلی تکلیف ہے لیکن کورونا کے اس دور میں حکومتی گائیڈلائن پر عمل کرنا نہایتی ضروری ہے اور اس وبا سے حفاظت کے لیے ہمیں اس گائیڈلائن پر عمل کرنا ہی ہوگا۔

وہیں ایس ڈی ایم نواب ابھئے پانڈے نے کہا کہ کورونا کے مدنظر حکومت کی جانب سے یہ گائیڈلائن جاری کیا گیا ہے کہ لوگ گھروں میں ہی اپنی نماز ادا کریں اور ہم اس کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لوگ اس گائیڈلائن پر عمل کریں۔ لیکن زیادہ تر لوگ اپنے گھروں سےہی نماز ادا کر رہےہیں۔

دوسری جانب کووڈ-19 کے سبب شہر کی تمام مساجد ویران سی نظر آئی۔جہاں دو برس قبل تک شہر کی تمام مساجد میں رونق دیکھتے ہی بنتی تھی. مساجد میں اس قدر نمازی آتے تھے کہ سڑک تک جماعت بنائی جاتی تھیں، لیکن گزشتہ دو برس سے تمام رونق غائب ہے اور مساجد میں ویرانگی طاری ہے.

Last Updated : May 7, 2021, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.