ETV Bharat / state

بریلی کا 'ایلن کلب' ایک بار پھر سرخیوں میں

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ایوب خاں چوراہے پر واقع 'ایلن کلب' کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن نے پہلے ہی اس معاملے میں اپنے اعتراضات سے انتظامیہ کو واقف کرا دیا تھا۔

author img

By

Published : Jun 8, 2019, 2:41 PM IST

بریلی کا 'ایلن کلب' ایک بار پھر سرخیوں میں

اس کلب کی لیز تقریباً بیس برس قبل ختم ہو چکی ہے تو پھر کلب کون، کیوں اور کس کے اشارے پر چلا رہا ہے؟

شادی اور دیگر تقریبات کے لیے اسے بُک کرنے کے بعد رقم کس کی جیب میں جا رہی ہے۔ اس معاملے کو ڈی ایم کی نوٹس میں کئی بار لایا گیا لیکن پارلیمانی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد معاملہ سرد خانے میں رکھ دیا گیا۔ لیکن اب بی ایم سی کے افسران اور میئر ایک بار پھر ایلن کلب کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ایوب خاں چوراہے اور بریلی کالج کے درمیان واقع ' ایلن کلب' کی لیز تقریباً بیس برس قبل ختم ہوچکی ہے۔ لیز ختم ہونے کے بعد بریلی میونسپل کارپوریشن یعنی بی ایم سی نے لیز منسوخ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا۔ اس تعلق سے ڈی ایم نے ابتدائی جانچ کرائی، لیکن پارلیمانی انتخابات کے نوٹیفیکشن کے بعد ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے یہ فائل سرد خانے کی نذر ہوگئی۔ اب انتخابات سے فارغ ہونے کے بعد بی ایم سی کے افسران کو ایلن کلب کی یاد آ گئی ہے، لہذا اس کی لیز منسوخ کرانے کے لیے بی ایم سی نے تمام تیاریاں پھر سے شروع کردی ہیں۔

بی ایم سی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایلن کلب کی لیز سنہ 1998 میں ختم ہو چکی ہے۔ اس کے بعد کلب کی تجدید نہیں کرائی گئی ہے جبکہ اس کا استعمال شادی- بیاہ، بارات و دیگر تقریبات میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے ہونے والی آمدنی کس کی جیب میں اور کس حق سے جا رہی ہے اس کی جانچ کرائی جانی چاہیے چونکہ لیز ختم ہو چکی ہے، لہذا اس کا مالکانہ حق بریلی میونسپل کارپوریشن کو دے دیا جائے۔

ڈی ایم وریندر کمار سنگھ نے اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری اے ڈی ایم فائننس منوج کمار پانڈے کے سپرد کر دی ہے۔

دراصل جس زمانے میں ایلن کلب کو لیز پر دیا گیا تھا، اس دوران لیز سے متعلق شرائط و ضوابط کے علاوہ قانونی پہلوؤں پر کوئی غور نہیں کیا گیا۔ اب اگر ایلن کلب کی لیز کو منسوخ کرنے کی بات کی جارہی ہے تو قانونی مشاورت اور عدالتی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ کلب کو سیز کرنے کی مہم پر کام شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ سنہ 1908 میں برطانوی حکومت نے ایلن کلب کو 90 سال کے لیے لیز پر دیا تھا۔ سنہ 1947 کے بعد اسے حکومت کی جائیداد قرار دے دیا گیا اور اسکا کسٹوڈین پاور بھی بریلی میونسپل کارپوریشن کو مل گیا۔

اب یہ کلب بریلی میونسپل کارپوریشن کی تحویل میں کب آتا ہے اور اس کا لیز کب تک منسوخ ہوتا ہے اس کا باشندگان بریلی کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Intro:بریلی میں ایوب خاں چوراہے واقع 'ایلن کلب' کی کا معاملہ ایک. بار پھر سرخیوں میں ہے. بریلی مئونسپل کارپوریشن پہلے ہی اس معاملے میں اپنا اعتراض داخل کرا چکا ہے کہ کل تک کی لیز تقریباً بیس برس قبل ختم ہو چکی ہے تو پھر کلب کون، لیکن کیوں اور کسکے اشارے پر چلا رہا ہے. حیرت کی شادی اور دیگر تقریبات کے لیئے اسے بُک کرنے کے بعد رقم کسکی جیب میں جا رہی ہے. پہلے اس معاملے کو ڈی ایم کی معلومات میں لایا گیا تھا، لیکن پارلیمانی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد معاملہ ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا تھا. لیکن اب افسر اور میئر چناؤ کے بعد فہرست میں ہیں تو پھر ایلن کلب کو اپنے قبضے میں لینے کو بریلی مئونسپل کارپوریشن نے کمر کس لی ہے.

Body:بریلی میں ایوب خاں چوراہے اور بریلی کالج کے درمیان واقع ایلن کلب کی لیز تقریباً بیس برس قبل ختم ہونے کے بعد بریلی مئونسپل کارپوریشن یعنی بی ایم سی نے لیز منسوخ کرنے کے لیئے ضلع انتظامیہ کو ایک لیٹر لکھا تھا. اس میں ڈی ایم نے ابتدائی جانچ کرائ، لیکن پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد فائل کو الماری میں بند کر دیا گیا. اب انتخابات سے فارغ ہونے کے بعد بی ایم سی افسران کو ایلن کل سے کی فائل یاد آ گئی ہے، لہزا اسکی لیز منسوخ کرانے کے لیئے بی ایم سی تمام تیاریاں میں جی جان سے لگا ہے.

ایلن کلب کی لیز منسوخ کرانے کے لیئے بی ایم سی نے لیٹر میں دلیل دی ہے کہ ایلن کلب کی لیز سنہ 1998 میں ختم ہو چکی ہے. اسکے بعد کلب کی تجدید نہیں کرائ گئ ہے. جبکہ اسکا استعمال شادی-بارات اور دیگر تقریبات میں کیا جا رہا ہے. اسکی کمائی کسکی جیب میں اور کس حق سے جا رہی ہے. چونکہ لیز ختم ہو چکی ہے، لہزا اسکا مالکانا حق بریلی مئونسپل کارپوریشن یعنی بی ایم سی کو دے دیا جائے. ڈی ایم وریندر کمار سنگھ نے اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری اے ڈی ایم فائننس منوج کمار پانڈے کے سپرد کر دی ہے.

دراصل جس زمانے میں ایلن کلب کو لیز پر دیا گیا تھا، اس دوران لیز سے متعلق شرائط اور ضوابط کے علاوہ قانونی پہلوؤں پر کوئ غور نہیں کیا گیا. اب اگر ایلن کلب کی لیز کو منسوخ کرنے کی بات چلی ہے تو قانونی مشاورت اور عدالت کی کوئ کارروائی نہیں کی جائے. اسکے بعد کلب کو سیز کرنے کی مہم پر عملی کام شروع ہوگا.

سنہ 1908 میں برطانوی حکومت نے ایلن کلب کو 90 سال کے لیئے لیز پر دیا تھا. سنہ 1947 کے بعد اسے حکومت کی جائداد قرار دے دیا گیا اور اسکی کسٹوڈین پاور بھی بریلی مئونسپل کارپوریشن کو دے دی گئ. لیز کا عرصہ 90 سال ہوتا ہے، لہزا اسکی لیز س. ہ 1998 میں ختم ہو چکی ہے.

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.