ETV Bharat / state

الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کا استعفیٰ - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے پریاگ راج میں واقع الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں اس یونیورسٹی کے کئی دیگر پروفیسروں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ وائس چانسلر کی برخاستگی کے مطالبے کو لے کر یونیورسٹی کے طلبا مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

الہ آباد یونیورسٹی
الہ آباد یونیورسٹی
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 12:18 PM IST

الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی یونیورسٹی کےکئی دیگر پروفیسروں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان سبھی نے استعفیٰ دیتے ہوئے ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار این کے شکلا، چیف پراکٹر پروفیسر رام سیوک دوبے، پی آر او چترنجن کمار کے ساتھ ہی کئی دیگر پروفیسروں نے استعفیٰ دیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نے خود اپنے استعفیٰ کی وضاحت کی ہے۔
پی آر او چترنجن کمار نے ایک بیان جاری کر بتایا کہ 'یونیورسٹی کے کام کاج میں کئی باہری دخل اندازی بڑھ گئی ہے۔ اس طرح کی مضر حالات میں کام کرنے سے قاصر ہوں۔' پی آر او کے مطابق آج کئی دیگر سینئر افسروں نے بھی استعفیٰ دیا ہے۔
چیف پراکٹر رام سیوک دوبے نے بھی دیر شام خط جاری کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جیسا کہ وائس چانسلر کی معطلی کے مطالبے کو لے کر طلبا لگاتار مظاہرہ کر رہے تھے۔

طلباء ویمن ہاسٹل کے گیٹ پر گزشتہ کئی روز تک وائس چانسلر کی معطلی کے مطالبے پر بھوک ہڑتال بھی کی گئی تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر رتن لال پانگلو پر کئی الزام بھی عائد ہوئے تھے۔ 30 ستمبر کو وائس چانسلر کے چار سال کی مدت پوری ہوئی تھی۔

وائس چانسلر نے مرکزی وزارت ترقی انسانی وسائل کو اپنا استعفیٰ دے دیا تھا، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.