ETV Bharat / state

Aligarh Peace Meeting عید کے پیشِ نظر علیگڑھ انتظامیہ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے دفتر پر ایک خصوصی میٹنگ

ضلع علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر پر علیگڑھ انتظامیہ نے مختلف مذہبی رہنماؤں کے ساتھ عید سے متعلق ایک خصوصی میٹنگ کی، جس کا مقصد عید کے تہوار کو پر امن ماحول میں منانے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

عید کی تیاریوں کو لے کر علیگڑھ انتظامیہ کی مزہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 2:32 PM IST

عید کی تیاریوں کو لے کر علیگڑھ انتظامیہ کی مزہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

علیگڑھ :ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے دفتر پر ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں علیگڑھ انتظامیہ سمیت مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد عید کے تہوار کو پر امن ماحول میں خوش اسلوبی کے ساتھ منانے کے ساتھ ساتھ علاقوں کی صفائی، پینے کے پانی کی دستیابی، حفاظتی انتظامات وغیرہ تھا۔

کسی بھی سماج دشمن عناصر کو تہوار کے دوران ماحول خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے علاقہ میں حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خاص کر مسلم اکثریتی علاقوں میں پینے کا پانی اور صفائی کو یقینی بنانے کی بات کہیں گئی ہے۔ میٹنگ میں شریک سماجی کارکنان اور مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنی رائے انتظامیہ کے سامنے رکھی۔

علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے صحافیوں کو بتایا امبیڈکر جینتی اور عید کے تہوار کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنان کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں تہوار کے دوران علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات سے متعلق بھی عوام کی رائے لی گئی ہے۔ میٹنگ میں شریک سماجی کارکن محمد گلزار نے بتایا عید کی تیاریوں سے متعلق مذہبی رہنماؤں اور علیگڑھ انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد عید کو امن کے ساتھ منانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Martyrdom Anniversary Of Imam Ali مرادآباد میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر تابوت برآمد

علیگڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے صحافیوں کو میٹنگ اور عید کے لئے حفاظتی انتظامات اور صفائی سے متعلق بتایا عیدگاہ کمیٹی اور مساجد کے زمہ داران کو میٹنگ میں بلا کر ان کی پریشانیون کو سنا گیا اور رائے بھی لی گئی، تمام متعلقہ محکموں کو حدایت دی گئی ہے کہ سب مل کر ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کا تہوار منانے میں مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.