علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کیمپس میں موجود پٹرول پمپ کے پاس اس وقت افراتفری کا ماحول ہوگیا جب پانی کی ٹنکی پر عائشہ نامی خاتون خودکشی کرنے کے لئے چڑھ گئی، جس کو دیکھ کر وہاں تعینات اے ایم یو پراکٹر دفتر کے سیکورٹی افراد فورا خاتون کو بچانے کے لئے خاموشی کے ساتھ چڑھ گئے جس کے بعد سیکیورٹی افراد نے خاتون کو بہت ہی خوبصورتی سے بچالیا.
یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا عائشہ نامی لڑکی، تھانہ سول لائن دودھ پور علاقے غریب منزل کی رہائشی جس کو ذہنی طور سے معذور بتایا جارہا ہے جو ٹراما سینٹر کے سامنے موجود پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی حالانکہ وہاں پر پانی کی ٹنکی کا گیٹ بند تھا باوجود اس کے کسی طرح سے وہ چڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو کے 'لوگو' سے آیت ہٹانے پر طلبہ میں ناراضگی
جیسے ہی سکیورٹی گارڈ نے اس کو دیکھا تو وہ بھی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئے اور اس کو بچالیا. پراکٹر نے مزید بتایا کہ اس طرح سے ہمارے سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بچالیا جنہوں نے بہت ہی حکمت عملی سے کام لیا۔
بعد میں اس سے بات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے اس کے علاوہ کوئی اور دوسرا معاملہ نہیں ہے۔ پراکٹر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ملازمین نے بہادری کے ساتھ ایک اچھے کام کو انجام دیا ہے تو ان کو انعام سے نوازا جائے گا۔