لکھنو: مرکزی حکومت کے بعد اب اترپردیش حکومت نے بھی اسمبلی میں آج 2023 کا بجٹ پیش کیا ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ ریاست کی ترقی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے یہ اہم کردار ادا کرے گا اور جبکہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی جانب سے بجٹ اور ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ سماج وادی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ موجودہ حکومت امتیازی سلوک کررہی ہے۔ ان بے روزگار کو ختم کر دیا ہے ان کی تعلیم ترقی تمام تر راستے بند کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت میں جو مسلمانوں کو راحت دی گئی تھی وہ سہولتیں بھی ختم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہی اطلاع کہ جی ایس ٹی کے چھاپے بھی نشاندہی کر کے مارے گئے تھے ان کا اشارہ تھا کہ مسلمان کاروباریوں پر نشان دہی کرکے چھاپے زیادہ مارے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کی ریاست کے کئی شہروں میں میٹرو کے کام جاری ہیں اور یہ میٹرو کے کام سماجوادی حکومت نے افتتاح کیا تھا موجودہ حکومت اس میں کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہے اور جہاں تک سماجوادی حکومت نے میٹرو بنایا تھا آج بھی وہیں تک بنی ہوئی ہے آگے نہیں کام ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:Yogi govt to Present Budget Today یوگی حکومت آج بجٹ پیش کرے گی
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کہ ہاسپٹل کو پرائیویٹ ماڈل پر حکومت کرنے جارہی ہے جو ریاست کی عوام کے لیے نقصاندہ ہوگا اس سے عام انسان کو علاج میسر نہیں ہوگا۔