ETV Bharat / state

بارہ بنکی: نئے زرعی قوانین کے خلاف اکھل بھارتیہ کسان سبھا کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کو بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی کسان تنظیم اکھل بھارتیہ کسان سبھا کی جانب سے نئے زرعی اور مزدور قوانین کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

akhil bhartiya kisan sabha protest against new farm law
نئے زرعی قوانین کے خلاف اکھل بھارتیہ کسان سبھا کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 8:04 PM IST

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور انتظامیہ کو میمورنڈم دیکر ان قوانین کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے کارکنان نے چھایا چوراہے واقع ضلع دفتر سے مارچ نکالا، جو پولیس لائین چوراہا، پرانا بس اسٹاپ، پٹیل تراہے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہونچا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو اپنے مطالبات کا میمورنڈم دیا۔

ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم کے ذریعہ اکھل بھارتیہ کسان سبھا نے نئے زرعی اور مزدور قوانین کو فوراً واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پانی کی بوچھاروں اور سڑکیں کھود کر کسانوں کو روکنا غلط: پرینکا

اس کے علاوہ مقامی مطالبات کو لیکر الگ سے میمورنڈم دیا گیا ہے۔ جس میں دھان خرید مراکز پر بدنظمی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کسانوں کے دھان کو طے حمایتی قیمتوں پر خریدوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.