مظفر نگر: ریاست اتر پردیش میں مظفر نگر میں گذشتہ شب سہارنپور سے مظفرنگر آنے والی روڈ ویز کی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ بے قابو بیس کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے بھوپا روڈ کا ہے، جہاں ایک تیز رفتار روڈ ویز کی بس لوگوں کو ٹکر مار کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی، جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔زخمیوں کو نزدیکی ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ بس بھوپا پل سے تیز رفتار سے ائی اور ایک اسکول کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس میں بس کا آدھا حصہ ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا اور بس وہیں رک گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، اب آر پار کی لڑائی کے لئے تیار
انہوں نے کہا کہ یہ تیز رفتار بس متعدد موٹر سائیکل سواروں، سکوٹر سواروں، ایک ای رکشہ اور ایک کار کو ٹکر مارنے کے بعد ڈیوائیڈر پر جا ٹکرائی۔ جب بس ڈیوائیڈر پر رکی تو بس میں 25 مسافر موجود تھے۔ اس حادثے کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں تیز رفتار بس دو پہیہ ای رکشا گاڑی کو ٹکر ماری ہوئے ڈوایڈر پر سے ٹکرا گئی ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بس کی بریک فیل کا ہونا سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔