سہارنپور میں کورونا پر کس طرح قابو پایا جائے اس سے متعلق دونوں افسران نے پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایت دی، اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
اس دوران دونوں افسران نے ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے آگے کی پالیسی پر گفتگو کی اور ساتھ ہی انہوں نے ضلع میں سبھی ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
اے ڈی جی نے بتایا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق کووڈ 19کے تحت لاک ڈاؤن کے عمل کے سلسلے میں افسران سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور کورونا کے مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پولیس فورس کس طرح سے کام کررہی ہے اس کی بھی تفصیلی معلومات حاصل کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس میں کورونا کا مرض نہ پھیلے اس کے لیے کیا نظم کیا گیا ہے اس کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افسران کو صاف ہدایت دی گئی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہ جائے اور جو ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آیا جائے۔ جرائم پیشہ افراد کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کے اعلیٰ افسران موجود رہے۔