اتر پردیش کے نوئیڈا میں مجوزہ ورلڈ ڈس ایبلڈ پریمیئر World Disabled Premiere T10 لیگ کی ممبئی ٹیم بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے لیگ کی ممبئی فرنچائز خریدی ہے۔ 23 مارچ سے نوئیڈا میں لیگ کی تجویز ہے۔ بھارت کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹرز بھی کھیلیں گے۔
لکھنؤ فرنچائز کو نوئیڈا کی کمپنی NexGen Energia نے خریدا ہے۔
اداکار راجپال یادیو نے کہا کہ یہاں کے زیادہ تر لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں اس لیگ سے معذور کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ جسمانی معذوری کے سبب کسی کو اہلیت ثابت کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔ یہ ایک بہترین کاوش ہے۔ میں ایسے نوجوان ٹیلنٹ کو قریب سے کھیلتے ہوئے دیکھ سکوں گا۔
لیگ کے بانی راجیو مشرا نے کہا کہ شروع سے ہی میری توجہ سماج میں چھپے ٹیلنٹ کے لیے کچھ کرنے پر رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی قابلیت ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔'
راجیو مشرا نے کہا کہ لیگ کو چلانے کی ذمہ داری پیرا کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ہوگی۔ لیگ میں بھارت کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ لیگ میں لکھنؤ، دہلی، ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد، احمد آباد کی آٹھ ٹیمیں ہوں گی۔ کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر 10 ہزار، 25 ہزار، 50 ہزار اور ایک لاکھ کی چار کیٹیگریز میں رکھا جائے گا۔ اس کی بنیاد پر فرنچائز خریدے گی۔