اس کارروائ کے خلاف محکمہ کے تمام ٹی جی اہلکار چیف انجینئر کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں، ٹی جی یونین نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ معطلی کا آرڈر واپس لیئے جانے کے بعد ہی دھرنا ختم کر سکتے ہیں۔
اسکے بر عکس اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ نوٹس کا جواب ملنے کے بعد ہی اس معاملے میں مزید غور کیا جائےگا۔
بریلی میں حال ہی میں پاور کارپوریشن کے ڈائریکٹر وجئے کمار نے ایک جائزہ میٹنگ میں ہدایت دی تھی کہ محکمہ کے مطابق جو ڈیفالٹرز ہیں اور بجلی کا بِل جمع نہیں کر رہے ہیں، اُنکے گھروں کے کنیکشن کاٹ دیئے جائیں،
افسران نے بجلی بقائےداروں کے کنیکشن پہلے ہی کاٹے جانے کا حوالہ دے دیا،وجئے کمار اس جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور اُنہوں نے موقع پر کاٹے گئے کنیکشن کی تحقیقات کرنے کی خوائش ظاہر کی۔
وہ شاہ دانہ پاور ہاؤش علاقے میں جانچ کرنے پہنچے تو وہاں کاٹے گئے 12 کنیکشن میں سے 6 کنیکشن بغیر کسی ادائیگی کے جوڑ دیئے گئے تھے۔
ڈائریکٹر نے بدعنوانی کرنے اور بجلی چوری کرانے کے معاملے میں ناراضگی ظاہر کی اور بجلی محکمہ کے افسران نے ڈائرکیٹر کی کارروائ سے بچنے کے لیئے ٹی جی ٹو کو معطل کر دیا۔
اب ٹیکنیشیئن گریڈ کے اہلکاروں نے اعلیٰ افسران کی اس کارروائ کے خلاف دھرنا دیا ہے اور وہ معطلی کی کارروائی کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اعلیٰ افسران نے نوٹس کا اطمینان بخش جواب ملنے کے بعد اس معاملے پر مزید غور کیئے جانے کی بات کہی ہے۔