ETV Bharat / state

دیوریا: جیل سے فرار ہوئے دونوں ملزمین گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے دھوم گنج علاقے میں واقع دیوریا جیل سے فرار دونوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

accused who escaped from the jail were arrested in deoria uttar pradesh
جیل سے فرار ہوئے دونوں ملزمین گرفتار
author img

By

Published : May 29, 2020, 10:12 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیوریا جیل کے فرار دو ملزمین کو پونگاہاٹ کے نزدیک موجود ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔ پولیس نے علاقے کی گھیرا بندی کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار علی احمد کے خلاف ضلع کے کئی تھانوں میں پاکسو، گینگسٹر سمیت نو مجرمانہ معاملے درج ہیں جبکہ محمد احمد کے خلاف چار معاملے درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 25۔25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ملحوظ رہے کہ دھوم گنج پونگاہاٹ پل کے نزدیک رہنے والے پراپرٹی ڈیلر محمد زید کا گذشتہ برس اغوا کرکے دیوریا جیل لے جانے والوں میں علی محمد اور محمد احمد شامل تھے۔ جیل میں قید سابق رکن پارلیمان عتیق احمد پشت پناہی میں پراپرٹی ڈیلر کی پٹائی کی گئی تھی۔ دیوریا سے لوٹنے کے بعد زید کی تحریر پر دھوم گنج میں عتیق احمد سمیت 15 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تبھی سے یہ دونوں فرار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.