صبح سے ہی دہلی کے انتخابات پر پورے ملک کی نگاہ لگی ہوئی تھی ، جیسے ہی نتائج آنے شروع ہوئے ، اے اے پی کے کارکنان سمیت عوام خوشی سے جھومنے لگے۔
مظفر نگر کے شیو چوک پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر جیت کی مبارکباد پیش کی اور آتش بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
اے اے پی کے کارکنان نے کہا کہ' ابتدائی رجحانات سے آخر تک اے اے پی آگے رہی ہے، اس کا سہرا کجریوال کے کام کو جاتا ہے اور وزیراعلی اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی بنیں گے اور کہا کہ کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو اس طرح کی سہولیات دی جسکی انکو ضرورت تھی۔