دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیاب کارکردگی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں دہلی ماڈل پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد مان سروور کالونی کے ایک ہوٹل میں عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔
اس پریس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی سیلم پور کے اسبملی حلقہ سے رکن اسمبلی و عام آدمی پارٹی کے رہنما عبدالرحمٰن نے شرکت کی۔
رکن اسمبلی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ان کو اترپردیش کے مرادآباد سنبھل امروہہ سال 2022 میں ہونے والے الیکشن کے لئے الیکشن سپر وائزر بنا کر بھیجا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:تعلیم اور طبی سہولیات حکومت کی اولین ترجیح: سشیل گپتا
عام آدمی پارٹی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عام آدمی پارٹی اترپردیش میں اسمبلی الیکشن میں اپنے امیدوار اتارے گی اور اسی کے ساتھ ہی ابھی حال ہی میں ہونے والے پنچایت الیکشن میں بھی امیدوار اتارے گی۔
انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اترپردیش کو دہلی کو ماڈل بنا کر لوگوں کو مفت تعلیم، پانی، بجلی اور بسوں میں مفت سفر کی تمام سہولتیں اتر پردیش میں اقتدار سنبھالنے کے بعد فراہم کرے گی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما عبدالرحمٰن نے 'لو جہاد' پر بولتے ہوئے کہا یہ قانون دونوں مذاہب کے لئے برابر ہونے چاہئیں اگر کوئی اپنی مرضی سے شادی کرتا ہے اور وہ بالغ ہے تو اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے، قانون دونوں کے لئے برابر ہے۔