عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مرادآباد ڈی ایم گیٹ دفتر پر احتجاج کیا۔ ڈی ایم کے معرفت اتر پردیش گورنر کو ایک میمورنڈم دیا۔
میمورنڈم میں کہا گیا کہ ریاست اتر پردیش میں لگاتار دلتوں پر ظلم و ستم کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں اور قانونی نظام خراب ہوتا جا رہا ہے۔
ابھی حال ہی کے دنوں میں ریاست اتر پردیش کے رائے بریلی لال گنج میں ایک رکشا چلانے والے موہت کو پولس نے جانوروں کی طرح پیٹا ہے، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: سیلف فائنانس اسکولز اساتذہ کا احتجاج
عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے گھر والوں کو 50 ہزار کا معاوضہ دیا جائے۔