ETV Bharat / state

عآپ رہنما سنجیو سنگھ کی کانگریس میں شمولیت

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 10:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سپروائزر اور پوروانچل کے کنوینر سنجیو کمار سنگھ نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی۔

عآپ رہنما سنجیو سنگھ کی کانگریس میں شمولیت
عآپ رہنما سنجیو سنگھ کی کانگریس میں شمولیت

ریاست اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور سابق رکن پارلیمان راجیش مشرا کی موجودگی میں لکھنؤ کے پارٹی دفتر میں سنجیو کمار سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔

الہ آباد یونیورسٹی سے طلبا رہنما کی حیثیت سے سیاست کی شروعات کرنے والے سنجیو سنگھ، عام آدمی پارٹی کے بانی ممبر رہے ہیں اور انہوں نے پوروانچل کی کئی تحریکوں کی قیادت بھی کی ہے۔

اس موقع پر للو نے کہا کہ پوری ریاست میں یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ کرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف لڑائی لڑی جارہی ہے۔ سنجیو کمار سنگھ جیسا نوجوان اور محنتی رہنماؤں کے کانگریس میں شمولیت سے ہماری جدوجہد کو مضبوطی فراہم ہوگی۔

اس موقع پر سنجیو سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات سے متأثر ہو کر انہوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے۔

محترمہ واڈرا اور للو کی قیادت میں سڑکوں پر ایک بہتر سماج اور ملک بنانے اور ہر ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اپنے سوراج اور اندرونی جمہوریت کے نظریہ کو چھوڑ چکی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.