ETV Bharat / state

کورونا سے بگڑتے حالات کو سنبھالنے کے لیے ماہرین کی ٹیم

یوگی آدیتہ ناتھ نے کوروناوائرس سے بچاؤ اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سینیئر ماہرین کی ایک ٹیم تیار کی ہے۔

یوگی آدیتہ ناتھ نے کوروناوائرس سے بچاؤ اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سینیئر ماہرین کی ایک ٹیم تیار کی ہے

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے آگرہ سمیت ریاست کے 11 اضلاع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے معاملات کو قابو میں کرنے لیے پروفیسر سطح کے سینیئر اور تجربہ کار ماہرین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر یوگی نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اَن لاک نظم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آگرہ، میرٹھ، فیروزآباد، مرادآباد،گوتم بدھ نگر، بلندشہر، علی گڑھ، غازی آباد ،کانپور، جھانسی اور بستی میں پروفیسر سطح کے سینیئر اور تجربہ کار ماہرین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مقامی میڈیکل ٹیم کو علاج کے ضمن میں مناسب رہنمائی اور تعاون فراہم کرسکیں۔

انہوں نے ان اضلاع میں پرنسپل سکریٹرسطح کے افسران کو نامزد کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسران متعلقہ اضلاع میں کیمپ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے افسران کا تعاون کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اضلاع میں تعینات اڈیشنل ڈائریکٹر اور جوائنٹ ڈائرکٹر سطح کے سینیئر میڈیکل افسران یہ یقینی بنائیں کہ ہسپتالز میں مریضوں کو دوا،صاف و صحت مند خوراک اور پینے کے لیے نیم گرم پانی ملے اور اہسپتالزں کی صفائی کا معقول انتظام ہو۔

انہوں نے کہا کہ نجی ٹیسٹنگ لیب کے کاموں موثر کن مانیٹرنگ کی جائے، اور شہری علاقوں میں نگراں کمیٹیز کے سرویلانس کام پر خصوصی دھیان دیا جائے۔

یوگی آدیتہ ناتھ نے کوروناوائرس سے بچاؤ اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سینیئر ماہرین کی ایک ٹیم تیار کی ہے
یوگی آدیتہ ناتھ نے کوروناوائرس سے بچاؤ اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سینیئر ماہرین کی ایک ٹیم تیار کی ہے

انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کو شکست دینے کے لیے صفائی ایک اہم ہتھیا ہے، اس لیے لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدارکرنے کے ضمن میں کوششیں جاری رکھی جائیں۔

سبھی اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اپنے ضلع کے کووڈ اور نان، کوڈ ہسپتالز کا پابندی سے معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتالز کے انتظامات کو بہتر سے بہتر تر کیا جائے، ارو یہ یقینی کیا جائے کہ ہسپتال اور نرسنگ سٹاف پابندی سے راؤنڈ لیں، تاہم پیرامیڈکس مریضوں کی لگاتار مانیٹرنگ کی جائے۔

مسٹر یوگی نے سبھی تعمیراتی پروجکٹز کو متعینہ وقت میں پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کام کی رفتار بڑھائی جائے،تاکہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران متاثر سرگرمیوں کی تلافی کی جاسکے۔

انہوں نے بالو، مورنگ، گٹی، سیمنٹ، اینٹ وغیرہ سمیت تمام قسم کے تعمیراتی اشیا کی غیر منقطع سپلائی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی کمشنر اپنے سبھی اضلاع کی ترقیاتی و تعمیراتی پروجکٹوں کے ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ پابندی سے جائزہ میٹنگ کریں۔

وزیراعلیٰ نے صنعتی اکائیوں کو چلانے کی صورتحال کی جانکاری حاصل کرنےکے لیے سروے کرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی وسائل کی کمی میں صنعتی سرگرمیاں جاری نہ رکھ پانے والی اکائیوں کی فہرست تیار کی جائے۔

اس کی بنیاد پر مزدوروں کو ان اکائیوں میں کام دینے کا انتظام کیا جائے اس سے جہاں ایک جانب انڈسٹریوں میں کام شروع ہوگا تو وہیں دوسری جانب مزدوروں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مستقل طور سے فوٹ پٹرولنگ کرتے ہوئے یقینی بنائے کہ کہیں بھی بھیڑ اکٹھا نہ ہونے پائے۔ پی آر وی 112 کی گاڑی لگاتار پٹرولنگ کرتی رہے، اور پولیس کی بیٹ نظم کو مزید پختہ کیا جائے۔

پابندی کے ساتھ رات میں گشت کیا جائے، پختہ نظم ونسق ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اس ضمن میں کسی بھی سطح کی لاپرواہی یا تساہلی برداشت نہیں کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.