ETV Bharat / state

'خواتین کی خود مختاری کے بغیر مضبوط سماج کی تشکیل نا ممکن' - خواتین عدم خود اعتمادی کا شکار ہیں

محمد علی جوہر یونیورسٹی میں مشن شکتی ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور اسکالرز نے خواتین کو خود مختار بنانے پر تفصیلی گفتگو کی۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی
محمد علی جوہر یونیورسٹی
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 12:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں مشن شکتی ابھیان کے تحت جاری 10 روزہ آن لائن پروگرام میں ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور اسکالرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دوران خواتین کو خود کفیل و خود مختار بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی
محمد علی جوہر یونیورسٹی

اس موقع پر پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر گلریز نظامی نے مشن شکتی کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ ریاستی حکومت کے ذریعہ خواتین و طالبات کو خود کفیل بنانے کی ایک اہم پہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مرد و خواتین سب ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ کام کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود کہیں نہ کہیں خواتین عدم خود اعتمادی کا شکار ہیں۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہ عالم نے کہا کہ ایک بہترین سماج کی تشکیل اسی وقت ممکن ہے جب سماج میں خواتین کو بھی یکساں حقوق دئے جائیں، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اگر صحیح مواقع ملے اور مناسب ماحول دستیاب ہوں تو خواتین زندگی کے مختلف میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی، اقتصادی، سیاسی اور عوامی زندگی میں خواتین کو مکمل سرگرم اور بلا رکاوٹ شرکت کے لئے حوصلہ افزائی کے سلسلے میں مناسب ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے فائدے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے پروگرام میں موجود خواتین سے متعلق قوانین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی اور استحصال و دیگر صورتحال سے نپٹنے کے لئے قانونی امداد حاصل کرنے پر زور دیا۔

پروفیسر وسمیتا پالیوال نے نفسیاتی صورت حال سے آزادی پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو غیر صحتمند معاشرے میں رہتے ہیں جہاں انہیں تعصب، جہالت، نفرت اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ایسے ماحول سے نفسیاتی طور پر متاثر ہوتے ہیں اور سماجی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے میں خواتین خود اعتمادی کے ساتھ نفسیاتی الجھن سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر سیدہ شمائلہ نعیم نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، پروگرام کے آخر میں کشاگر شریواستو نے کلمات تشکر ادا کئے جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر اقرا معظم نے انجام دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ شیوم اگروال، ڈاکٹر فیصل حسن، ڈاکٹر ریکھا سروہی، ڈاکٹر پلکت اگروال، نام علی، ڈاکٹر سید محمدصائم، ڈاکٹر عبد الوہاب خاں، رابعہ خان، ماہرہ اخلاق، انتخاب عالم، ڈاکٹر راہین شمع، وغیرہ کے علاوہ کافی تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.