ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار - متاثرہ شخص کا پاس ورڈ

ملزم ناظم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ساتھی ارمان اے ٹی ایم میں کارڈ سوائپ کرنے کی جگہ ایک اسکیمر ڈیوائس لگایا کرتا تھا۔ جب کوئی شخص اپنا ڈیبٹ کارڈ رقم نکالنے کے لئے سوائپ کرتا ہے تو اس کے کارڈ کی کالی پٹی اور سی وی وی نمبر جیسے تمام ڈیٹا اسکین ہوجاتے ہیں۔

A Man arrested for withdrawing millions through debit card clone
ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:39 PM IST

نوئیڈا، گوتم بدھ نگر کی سیکٹر 58 پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کے بینک کھاتوں سے 40 لاکھ روپے نکال لئے ہیں، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے۔ پولیس نے ملزم سے مختلف بینکوں کے کلون ڈیبٹ کارڈوں سمیت متعدد سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار

گشت کے دوران پولیس نے سیکٹر 62 کے گول چکر سے کار میں سوار ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی ہے جو سیکٹر 63 چوٹ پور کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم سے مختلف بینکوں کے 36 کلون ڈیبٹ کارڈز، 58 ہزار روپے اور کار برآمد کیں۔ ملزم اپنے ساتھی دہلی کے بٹلہ ہاؤس کے ارمان کے ساتھ ٹھگی کرتا ہے۔

ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ ملزم ناظم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ساتھی ارمان اے ٹی ایم میں کارڈ سوائپ کرنے کی جگہ ایک اسکیمر ڈیوائس لگایا کرتا تھا۔ جب کوئی شخص اپنا ڈیبٹ کارڈ رقم نکالنے کے لئے سوائپ کرتا ہے تو اس کے کارڈ کی کالی پٹی اور سی وی وی نمبر جیسے تمام ڈیٹا اسکین ہوجاتے ہیں۔

A Man arrested for withdrawing millions through debit card clone
ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار

اس کے علاوہ ملزم اے ٹی ایم کیپیڈ کے قریب ایک چھوٹا سا کیمرہ لگایا کرتا تھا۔ اس کے ساتھ ملزم کو متاثرہ شخص کا پاس ورڈ بھی معلوم ہوجاتا تھا۔ اس کے بعد ملزم ارمان چوری کی گئی تفصیلات کی بنیاد پر کارڈ کا کلون تیار کرکے متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتا ہے۔

ملزم ارمان ڈیبٹ کارڈ کا ایک کلون تیار کر کے ناظم کو دیتا تھا۔ پیسہ نکالنا ناظم کا کام تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.