ETV Bharat / state

یوپی میں کورونا وائرس کے 96 نئے معاملے، 112 شفایاب

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 96 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 112 مریض مکمل طور سے صحتیاب ہوئے۔

یوپی میں کورونا وائرس کے 96نئے معاملے،112شفایاب

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:44 PM IST

اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1576 ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98.6 فیصدی ہے اور اب تک 16.83 لاکھ افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج 42 اضلاع میں ایک بھی کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ 31 اضلاع میں کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ایک ایک ہوئی ہے۔ صرف سیتاپور اور لکھنؤ میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ملی ہے۔

نونیت سہگل نے بتایا کہ سلطان پور اور سیتاپور اضلاع میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض ملے ہیں۔ دونوں اضلاع میں تفتیش کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں 2 لاکھ 28 ہزار 866 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جبکہ ریاست میں مجموعی طور سے ٹیسٹ کئے گئے نمونوں کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 4500 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ریاست میں 3 کروڑ 71 لاکھ 83 ہزار ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔جن میں سے تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار افراد نے پہلی خوراک لی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.