ETV Bharat / state

مظفر نگر: سینکڑوں تبلیغی افراد کی گھر روانگی - جمیعت العلما

جمعیت العلماء ہند کی کوششوں سے مظفر نگر سے تبلیغی جماعت کے 350 افراد بذریعہ بس گھروں کو روانہ کیا گیا۔

تبلیغی افراد کی گھر روانگی
تبلیغی افراد کی گھر روانگی
author img

By

Published : May 21, 2020, 4:22 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں گزشتہ روز مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر مظفر نگر جمیعت العلما کے ضلعی نائب صدر حاجی عزیز الرحمن نے ڈی ایم صاحبہ اور اے ڈی ایم صاحب سے تبلیغی جماعت کے افراد کی گھر واپسی کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔

تبلیغی افراد کی گھر روانگی، ویڈیو

اس میں ملاقات میں تبلیغی جماعت کے افراد کی گھر روانگی پر تبادلہ خیال ہوا اس انہیں گھر روانہ کیا گیا۔

بتادیں کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو گھر پہنچانے کا ایک مسئلہ درپیش تھا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع مظفر نگر میں پھنسے ہوئے تھے۔

حاجی عزیز الرحمن نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ میدان عمل میں اترے اور ضلع میں 400 افراد پر مشتمل جماعت کی اجازت ضلع انتظامیہ سے جاری کرائی اور اب تک 350 افراد بذریعہ بس روانہ کئے گئے۔

اس موقع پر جماعت کے افراد نے جمعیت العلماء کا شکریہ بھی ادا کیا، ان میں قصبہ جانسٹھ سے دہرادون کے لیے 10، پور قاضی سے جھارکھنڈ کے لیے 17، میراں پور سے جھمکھنڈی کے لیے 12، بگھرہ سے جھارکھنڈ کے لیے 15، شاہ پور سے دربھنگہ کے لیے 13، جولا سے آسام کے لیے 11، کھتولی سے بہار پٹنہ کے لیے 9، کھتولی سے بیگو سرائے کے لیے 15، تلنگانہ امین آباد 13، امراوتی 15، دہلی کے لیے 10، ہردوئی کے لیے 17، کٹیسرہ سے چمبا ہماچل کے لیے 13، بڈھانہ سے سیلم کے لیے 8، بڈھانہ سے الور دلی کے لیے 13 یہ تمام افراد کی کل تعداد 350 ہے۔

حاجی عزیزالرحمن نے اس موقع پر کہا کہ 'یہ وہ جماعتیں تھیں جو اچانک لاک ڈاؤن جاری ہوجانے کی وجہ سے الگ الگ مقامات پر پھنس گئی تھی اور مولانا ارشد مدنی کے حکم پر ہم نے یہ کو شش کی جس میں ہمیں کامیابی مل گئی ہے۔

اس موقع پر مولانا شاہنواز قاسمی(صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر)، قاری کلیم قاسمی، مفتی دانش قاسمی انصاری، مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی، مفتی دانش اخلاق قاسمی، مولانا عبد اللہ قاسمی، محمد حسین، مولانا عمران، مفتی ندیم قاسمی، حاجی اکلیم، حاجی مزمل، بھائی محمد ارشد وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.