ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کی چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے چوری کے مال کے ساتھ تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ممظرنگر کے ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس منعقد کر اس معاملے کا انکشاف کیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ مظفرنگر میں سنسان علاقوں میں ٹرانسفارمر اور بجلی کے تاروں کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔چوری کے ان بڑھتے معاملات کے مدنظر ایس ایس پی مظفرنگر اور ایس پی سٹی مظفرنگر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:شاہجہاں پور: 1.16 کروڑ روپئے مالیت کی منشیات برآمد، ایک اسمگلر گرفتار
دیر رات شہر کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے سخت محنت و مشقت کرتے ہوئے ٹرانسفارمر اور چوری کے تار کے ساتھ تین ملزمین کو گرفتار کر کامیابی حاصل کی ہے۔ان گرفتار ملزمین کا ماضی میں بھی جیل جانے کا ریکارڈ ہے۔ان ملزمین کے پاس سے ٹرانسفارمر کے سامان، بجلی کے تار اور چوری کرنے کے ساز و سامان کے ساتھ ایک سینٹرو کار اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔