ETV Bharat / state

جھانسی:ایک ہی کنبے کے 3 اراکین نے خودکشی کی

جھانسی کے شرگاؤں تھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک ہی کنبے کے تین اراکین نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔

جھانسی:ایک ہی کنبے کے 3 اراکین نے خودکشی کی
جھانسی:ایک ہی کنبے کے 3 اراکین نے خودکشی کی
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:47 PM IST

جھانسی: اترپردیش کے ضلع جھانسی کے شرگاؤں تھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک ہی کنبے کے تین اراکین نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ چر گاؤں تھانہ علاقے کے رہنے والے اروند پانڈے بیوی ریکھا اور بیٹے نیتک پانڈے اجتماعی طور سے کوئی زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس کو موقع سے ایک سوسائیڈ نوٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق تقریبا ڈھائی مہینے پہلے اپنی بیٹی نینسی پانڈے کی اچانک موت سے پورا کنبہ گہرے غم میں تھا۔ نینسی پیپر دینے جارہے تھی اور اس سے پہلے اسے الٹی ہوئی اور اس نے دم توڑ دیا۔ نینسی کی موت کے بعد سے پورا کنبہ کافی غمگین تھا۔ اور اسی سے دلبرداشتہ ہوکر آج انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

بتایا جاتاہے کہ اروند اور ریکھا کی موقع پر ہی موت ہوگئی لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو نیتک کی سانسیں چل رہی تھیں اسے فورا ہی اسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی بھی موت ہوگئی۔

اس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.