ETV Bharat / state

وارانسی سے 22 طلبا سری لنکا کے لیے روانہ

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں تعلیم حاصل کرنے والے 22 سری لنکا کی رہائشی طلبا کو خصوصی بس کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا ہے۔

22 students leave varanasi for sri lanka
وارانسی سے 22 طلبا سری لنکا کے لیے روانہ
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 6:14 PM IST

یہ سبھی طلبا بنارس ہندو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے یہاں پر پھنسے ہوئے تھے۔

22 students leave varanasi for sri lanka
ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی
اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے 22 سری لنکا کے طلبا کو دہلی سے فلائٹ کے ذریعے ان کو سری لنکا جانا ہے۔ بھارتی حکومت کے وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی گئی تھی۔ اجازت ملنے کے بعد بی ایچ یو کے رجسٹرار کی گزارش پر مذکورہ طلبا کو خاص بس کے ذریعے آج دہلی بھیجا جا رہا ہے۔

طلبا کو سماجی دوریوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچنے کی سبھی قوائد بتائے گئے ہیں اور ہدایت بھی کی گئی ہے کہ سفر کے دوران اس پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.