ETV Bharat / state

Noida Road Accident: کینٹر سے بائیک سواروں کی ٹکر، فہیم الدین اور عظیم کی موت

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 7:03 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں کینٹر سے دو بائیک کی ٹکر ہوگئی جس میں دو افراد کی موت ہوگئی جن کی شناخت فہم الدین اور عظیم کے طور پر کی گئی۔

پرو کبڈی لیگ میں یوپی یودھا کے سریندر گل دھمال مچانے کے لیے تیار

نوئیڈا میں دادری کوتوالی علاقے کے گاؤں کوٹ کے قریب سی این جی پٹرول پمپ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں کی کینٹر سے ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد کینٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق فہیم الدین، عظیم بلٹ گاڑی پر جبکہ رحیم الدین، کالے دوسری موٹر سائیکل پر بادل پور سے سکندرآباد کی جانب جارہے تھے کہ کوٹ گاؤں کے قریب سی این جی پمپ سے سی این جی بھراکر جارہے کینٹر سے ٹکرا گئے۔ چاروں نوجوان سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔

راہگیروں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کے لواحقین کو اطلاع دی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جب کہ 22 سالہ فہیم الدین نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔ وہیں دادری کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹروں نے 26 سالہ عظیم کو مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعے میں زخمی ہونے والے رحیم الدین اور کالے کو ان کے رشتہ داروں نے دادری کے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے پنچنامہ کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.