منگل کی صبح ایک لوڈیڈ ٹرک تین فٹ اونچے ڈوائیڈر پر چڑھ گیا، دوسری جانب حادثہ سے بے خبر انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ وہاں پختہ انتظام کرائے جائیں گے۔
بارہ بنکی شہر میں داخلہ سے قبل بنائے گئے ڈیوائیڈر سے گزشتہ 10 دنوں میں 4 خوفناک حادثات ہو چکے ہیں، پہلی دفعہ 5 اپریل کو ایک ٹرک اسی طرح سے ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا تھا۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کے بعد اس ڈیوائیڈر سے بولیرو جیپ حادثہ کا شکار ہوگئی، 12 اپریل کو اسی ڈوائیڈر سے ٹکرا کر ایک انڈرٹیکینگ روڈویز بس پلٹ گئی تھی، تاہم اس بار لوڈیڈ ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔
ان حادثات میں اب تک کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نھیں ملی ہے۔تاہم اس قسم کے سخت حادثات کے باوجود حکومت کوئی اقدام نھیں کر رہی ہے۔
ایس ڈی ابھئے کمار پانڈے نے کہا کہ جلد ہی اس قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے لائیٹ اور ریڈیم فلیکٹر کے انتظامات کئے جائیں گے۔